Add To collaction

لیکھنی گلدستہ منقبت کا -14-Oct-2023

نماز مصطفی پڑھیں خدا کے سامنے جُھکیں صحابہ بھی یہی کریں مبلغیں سبھی کہیں چلو نماز کو چلیں اُٹھو نماز کو چلیں کرم کی ہوں گی بارِشیں خدا کی ہوں گی رحمتیں نماز میں ہیں برکتیں تمہیں ملیں گی جنتیں چلو نماز کو چلیں اُٹھو نماز کو چلیں صدا اذان کی سنو اُسی دم اُٹھ کے چل پڑو ذرا نہ دیر اب کرو خدا کے گھر کی راہ لو چلو نماز کو چلیں اُٹھو نماز کو چلیں نہیں ہے جس میں بندگی گنہ نِری ہے گندگی فضول ہے وہ زندگی نماز اچھی بندگی چلو نماز کو چلیں اُٹھو نماز کو چلیں ہوں دور ساری آفتیں حل آپ کی ہوں مشکلیں ہو جائیں ختم شامتیں نماز دے گی راحتیں چلو نماز کو چلیں اُٹھو نماز کو چلیں خدا کرے کہ حج کروں مدینے کاش پھر چلوں فضولیات سے بچوں میں مومنوں سے یہ کہوں چلو نماز کو چلیں اُٹھو نماز کو چلیں خدا کا تم پہ فضل ہو نماز وقت پر پڑھو نہ غفلت اِس میں کچھ کرو یہ کہہ کے مسجدیں بھرو چلو نماز کو چلیں اُٹھو نماز کو چلیں

   0
0 Comments